Sports
نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ سے باہر
پاکستان کی کرکٹر نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ سے باہر ہو گئیں۔
مصنف Hassan Shabbar115K بار پڑھا

پاکستان کی کرکٹر نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ سے باہر ہو گئیں۔
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد صدف شمس کو ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
خواتین کرکٹرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ، سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان


