پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2026ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو ہیڈنگلے میں تین میچوں کی اوے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی اننگز اور 103 رنز کی شکست میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈز درج کر لیے۔

لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2026ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو ہیڈنگلے میں تین میچوں کی اوے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی اننگز اور 103 رنز کی شکست میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈز درج کر لیے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد جاری سیریز میں گرین شرٹس کو اولی رابنسن اور جوش ٹونگ کی تیز رفتار جوڑی نے ہلا کر رکھ دیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 171 کے معمولی سکور پر پاکستان کو آئوٹ کرکے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہوم سائیڈ نے علی عثمان کی 5 وکٹوں کے باوجود 409 کا بڑا مجموعہ سکور کیا کیونکہ جارڈن کاکس، جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے نصف سنچریوں کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 238 رنز کے خسارے کو ختم کرنے کی ضرورت تھی لیکن وہ 37.3 اوورز میں 135 رنز بنا سکے اور انگلینڈ میں 2000ء کے بعد سے چھٹا سب سے کم مجموعہ سکور کیا، 2010ء میں ایجبسٹن میں 72 آل آؤٹ تاحال ان کا انگلینڈ میں کم ترین سکور ہے۔ 2000ء کے بعد انگلینڈ میں پاکستان کا سب سے کم مجموعہ 2010ء میں ایجبسٹن میں 72 2010ء میں لارڈز میں 74 2010ء میں ٹرینٹ برج پر 80 2006ء میں اولڈ ٹریفورڈ میں 119 2018ء میں ہیڈنگلے میں 134 2026ء میں ہیڈنگلے میں 135 پاکستان کی تاریخی بلے بازی کی ناکامی کا نتیجہ انہیں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کے لحاظ سے چھٹی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یہ 2010ء کے بعد سے ان کی سب سے بڑی شکست تھی جب وہ لارڈز میں اننگز اور 225 رنز کی شکست سے دوچار ہوئے۔ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی اننگز کے مارجن سے جیت 2010ء میں لارڈز میں اننگز اور 225 رنز 1954ء میں ٹرینٹ برج پر اننگز اور 129 رنز 2006ء میں اولڈ ٹریفورڈ میں اننگز اور 120 رنز 1978ء میں لارڈز میں اننگز اور 120 رنز 1962ء میں ہیڈنگلے میں اننگز اور 117 رنز 2026ء میں ہیڈنگلے میں اننگز اور 103 رنز



