جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) پاکستانی بائولر اعزاز الرحمان 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ گزشتہ روز جکارتہ انڈونیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بائولر اعزاز الرحمان نے کہا کہ میں نے 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے لئے بھر پور تیاری کر رکھی ہے اور انشا اللہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 21 سے 30 اگست تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جارہی ہے چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 15 ایشیائی ممالک کے 92 لڑکے اور 37 لڑکیاں کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پاکستان سمیت یحرین، چین، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، مکائو چین، ملائیشیا، کویت، فلپائن، سنگاپور، قطر، تھائی لینڈ، تائیوان اور ویت نام شامل ہیں