ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سرپرست اعلی آرگنائزنگ کمیٹی

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سرپرست اعلی آرگنائزنگ کمیٹی زاہد اکرم خان درانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں قومی اسمبلی کیسابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی (سرپرست اعلی)، سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق میئر بنوں عرفان خان درانی (چیئرمین)، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنوں ملک شریف اللہ خان (وائس چیئرمین)، اسرار بنگش (آرگنائزنگ سیکرٹری)،نصیب الرحمن (ایسوسی ایٹ سیکرٹری)دیگر ممبران میں خوبان علی شاہ، اصغر علی شاہ، ملک زبیر خان، نوروالی خان اور جمال شاہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 25 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں شروع ہو گا. جس میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیں گی۔



