سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے پہاڑوں کی شہزادی پاکستانی کوہ پیما اسما مشتاق کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ اسما مشتاق اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر افسوس ناک طور پر جان کی بازی ہار گئیں، اطلاعات کے مطابق اسما مشتاق نے اسپانٹک کی 7,027 میٹر بلند چوٹی کامیابی سے سر کی، تاہم واپسی کے دوران وہ بلند پہاڑی مقام پر طبیعت بگڑنے کے باعث جانبر نہ ہو سکیں۔اسما مشتاق ایک باصلاحیت کوہ پیما تھیں۔ ان کا خواب K2 کو سر کرنا بھی تھا۔