پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
لیڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری 233 کے جواب میں پاکستانی ٹیم 135 پر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ ٹیم 409 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، ہیری بروک 91 اور جارڈن کاکس73 رنز بناکر نمایاں رہے۔
علی عثمان نے 5 اور خرم شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، 238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اس کی بیٹنگ لائن نے 37 اعشاریہ 3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 41 رنز  کی نمایاں اننگز کھیلی۔