Sports
پاکستان کرکٹ ٹیم کو دباؤ میں لینے کیلئے برطانوی میڈیا نے روایتی انداز اپنالیا
برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم کو دباؤ میں لینے کےلیے روایتی انداز اپنایا، انگلش میڈیا نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں میں کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔
مصنف سہیل عمران149K بار پڑھا

برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم کو دباؤ میں لینے کےلیے روایتی انداز اپنایا، انگلش میڈیا نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں میں کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ، بو لنگ اور فیلڈنگ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی کمزور ترین ٹیم ہے، نصف صدی میں اس سے کمزور ٹیم نہیں دیکھی۔
ماضی میں اگر پاکستان اسکواڈ اچھا نہیں ہوتا تھا لیکن پاکستان کی الیون شاندار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی تھی۔



