لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ میں تسلسل نہیں رہا۔
انگلش ٹیم سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلینڈ نے ہر شعبے میں اچھا کھیلا ہے۔
پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو لیڈز میں انگلیڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی۔