Sports
اسکردو: براڈ پیک واقعہ، لاپتہ امریکی خاتون کوہ پیما کی لاش مل گئی
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں لاپتا ہونے والی امریکی کوہ پیما سارہ مالوری کی لاش مل گئی۔
مصنف Aqib Ali124K بار پڑھا

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں لاپتا ہونے والی امریکی کوہ پیما سارہ مالوری کی لاش مل گئی۔
بیس کیمپ ذرائع کے مطابق سارہ مالوری کی لاش مقامی ریسکیو ٹیم نے براڈ پیک سے برآمد کی ہے، جو چوٹی کی ڈھلوان سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیس کیمپ سے سارہ مالوری کی لاش اسکردو لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
30 جولائی کو برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 9 لاشیں مل چکی ہیں جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔



