لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اگست 2026ء ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران میدان میں کئی ایسے مواقع آئے جب معمولی کوشش سے رنز روکے جا سکتے تھے مگر پاکستانی فیلڈرز نے گیند روکنے کے لیے ڈائیو لگانے یا بھرپور کوشش کرنے سے گریز کیا۔ Pakistani players making fielding look harder than batting and bowling pic.twitter.com/GeMHTyzpXe— Abid Hasan (@Abid_kw22) August 20, 2026 ایک موقع پر ڈین لارنس رن آؤٹ ہو سکتے تھے لیکن کپتان سلمان علی آغا نے بروقت گیند اسٹمپس پر مارنے کے بجائے پہلے امپائر کے فیصلے کا انتظار کیا۔ بعد میں ان کی گھبراہٹ میں کی گئی تھرو محمد رضوان سے جا ٹکرائی جو اس وقت وکٹ کے سامنے کھڑے ہوکر امپائر سے اپیل کرنے میں مصروف تھے۔