لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پر گرفت مظبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ہیری بروک 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستانی اسپنر علی  عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
ٹیسٹ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔جارڈن کاکس 73 رنز بنا کر علی عثمان کا شکار بنے جبکہ جو روٹ نے 66 رنز بنائے۔
ہیری بروک کا ایک رن پر سلمان علی آغا نے کیچ گرا دیا، بعدازاں انہوں نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔