لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور نیٹ سیشنز کے ساتھ سیناریو میچز میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان پی سی بی کےمطابق لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے قادر اکیڈمی کی بوائز ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلا، جس کا مقصد قومی ویمنز ٹیم کو سخت اور مسابقتی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ ٹیم کے دوسرے سیناریو میچ میں مکسڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیناریو میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کو مختلف میچ صورتحال میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور حکمت عملی پر عمل درآمد کا موقع مل رہا ہے۔ویمنز ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کی فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کھیل کے مختلف شعبوں میں تیاریوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔