لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ فگرز ، شاہین شاہ آفریدی نے عاقب جاوید کا 35 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ فگرز کا عاقب جاوید کا 35 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے منگل کو ملتان کرکٹ اس

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ فگرز کا عاقب جاوید کا 35 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ 2026ء کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرکے پاکستان گرینز کو ہرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہین نے یہ سنگ میل 38ویں اوور میں اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے مہران ممتاز، سلمان مرزا اور محمد حسنین کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے پہلی ڈلیوری پر مہران ممتاز کو ایل بی ڈبلیو کیا اور سلمان مرزا کو سلو ڈیلیوری سے دھوکہ دیا۔ شاہین نے حسنین کو شاندار یارکر پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔



