سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا کو چوتھے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں بیلاروس کی ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا کو جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بےجلک کے ہات

سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں بیلاروس کی ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا کو جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بےجلک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد ان کی یو ایس اوپن کے دفاع کی تیاریاں مزید متاثر ہو گئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بےجلک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں بیلاروس کی ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا کو کو 0-2 سیٹس میں شکست دی۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں 20 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بےجلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28 سالہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور4-6 سے شکست دے کر پہلی بار کسی ٹاپ 10 کھلاڑی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس شکست کے بعد بیلاروس کی آریانا سبالینکا کی ویمنز سنگلز ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، اور اگر قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا سنسناٹی اوپن کے فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو وہ آریانا سبالینکا سے ٹاپ پوزیشن چھین سکتی ہیں۔ 28 سالہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا مارچ میں انڈین ویلز اور میامی کے ٹائٹل جیتنے کے بعد سے فارم میں نظر نہیں آ رہی ہیں اور 30 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن سے قبل ان کا یہ مسلسل دوسرا ناکام ٹورنامنٹ رہا ہے۔



