فارمولا ون، کارلوس سائنز کا ولیمز کے ساتھ معائدے میں توسیع کا اعلان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) ہسپانوی ڈرائیور کارلوس سائنز نے فارمولا ون ٹیم ولیمز کے ساتھ ملٹی ایئر معاہدے میں توسیع پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت وہ سیزن 2026 میں مشکلات کے باوجود ٹیم کے

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) ہسپانوی ڈرائیور کارلوس سائنز نے فارمولا ون ٹیم ولیمز کے ساتھ ملٹی ایئر معاہدے میں توسیع پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت وہ سیزن 2026 میں مشکلات کے باوجود ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ شنہوا کے مطابق ولیمز ٹیم نے اس معائدے کا باضابطہ اعلان کیا، جبکہ ایک دن پہلے ہی ان کے ساتھی ڈرائیور الیکس البون کی 2027 تک ٹیم میں موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی۔ 31 سالہ کارلوس سائنز کا پہلا معائدہ 2026 کے اختتام پر ختم ہو رہا تھا تاہم انہوں نے ولیمز پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائنز نے 2025 کے سیزن میں فیریری چھوڑ کر ولیمز میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان کی شاندار کارکردگی اور 2 پوڈیم فنش کی بدولت ٹیم نے 2025 کی کنسٹرکٹرز چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جو 2016 کے بعد ان کا بہترین نتیجہ تھا۔ تاہم رواں سیزن کے 11 راؤنڈز کے بعد ولیمز کی ٹیم 11 ٹیموں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ 9 نمبر پر موجود ہے اور گزشتہ 5 ریسز میں کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہے۔ اس کے باوجود ٹیم کے سربراہ جیمز واؤلز اور سائنز پرامید ہیں کہ تنظیمی تبدیلیوں اور محنت سے وہ دوبارہ فارم میں واپس لوٹ آئیں گے۔اسی سال ولیمز فارمولا 1 میں اپنی 50ویں سالگرہ منائے گی۔ ٹیم نے اب تک 9 کنسٹرکٹرز اور 7 ڈرائیورز کے عالمی اعزازات جیتے ہیں، تاہم اس کا آخری کنسٹرکٹرز ٹائٹل 1997 میں آیا تھا۔



