Sports
پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔
مصنف Abdullah24K بار پڑھا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ سے گراس روٹ لیول اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا، پروفیشنل کوچنگ اور ہاکی اسٹرکچر متعارف ہوگا۔
محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔



