لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی اوپنر امام الحق نے نیا سنگ میل عبور کرلیا
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) پاکستان کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 5 ہزار انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ 30 سالہ امام الحق نے اس میچ سے قبل تمام فارمیٹس میں 4,99

لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) پاکستان کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 5 ہزار انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ 30 سالہ امام الحق نے اس میچ سے قبل تمام فارمیٹس میں 4,996 بین الاقوامی رنز بنائے تھے جن میں سے 1823 ٹیسٹ، 3152 ون ڈے اور 21 مختصر ترین فارمیٹ میں آئے۔ انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کو نویں اوور میں چوکا لگا کر 5 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ امام الحق مجموعی طور پر یہ کارنامہ انجام دینے والے 30ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس فہرست میں انضمام الحق، یونس خان، جاوید میانداد اور عمران خان جیسے سابق عظیم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ امام الحق نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 5,038 رنز بنائے ہیں جن میں 12 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



