آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور انکی بھارتی نژاد اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کر دی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اور ان کی اہلیہ وینی رامن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام مائیا میکسویل رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز’’ کے مطابق

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2026ء ) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اور ان کی اہلیہ وینی رامن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام مائیا میکسویل رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز’’ کے مطابق جوڑے نے سوشل میڈیا پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہماری خوابوں کی بیٹی مائیا میکسویل دنیا میں آگئی۔
View this post on Instagram اعلان کے بعد سابق کرکٹرز، کرکٹ ٹیموں، اہل خانہ اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گلین میکسویل اور وینی رامن پہلے ہی ایک بیٹے کے والدین ہیں۔ ان کے پہلے بچے لوگن ماورک میکسویل کی پیدائش ستمبر 2023ء میں ہوئی تھی۔ گلین میکسویل اور وینی رامن کی پہلی ملاقات دسمبر 2013ء میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی اور پھر یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔ دونوں نے فروری 2020ء میں منگنی کی اور 27 مارچ 2022ء کو میلبورن میں شادی کی۔ میکسویل نے جون 2025 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2015ء اور 2023ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ 2023ء کے ورلڈ کپ میں انہوں نے افغانستان کے خلاف ممبئی میں ناقابل شکست 201 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام رقم کیا تھا۔



