خیبرپختونخوا انڈر 17 فٹ بال ٹیموں کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز مکمل ہوگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر 17 فٹ بال ٹیموں کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں اسر

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر 17 فٹ بال ٹیموں کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں اسرار بنگش چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں اصغر خان آفریدی، محمد صغیر بیلا (کوچ واپڈا پشاور) ، فیصل جاوید، خزب اللہ خان بیٹنی، فضل غفار لالا اور ظاہر شاہ شامل ہیں۔ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی اسرار بنگش چیئرمین نے بتایا کہ ٹرائلز میں صوبہ بھر سے چھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خیبرپختونخوا کی دو ٹیمیں نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختو نخوا کی دونوں کے لئے کھلاڑیوں کا چنا میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔



