ٹیم مینجمنٹ کی نااہلی، پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2026ء ) ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کے دوران

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2026ء ) ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کے دوران استعمال ہونے والا ضروری حفاظتی سامان ڈریسنگ روم میں ہی بھول گئے تھے۔ مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ضروری حفاظتی سامان میدان میں موجود ہی نہیں ہے جس پر عماد بٹ فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور کٹ لے کر آئے۔ اس صورتحال میں ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو گرین کارڈ دکھا کر 2 منٹ کے لیے میدان بدر کردیا۔ سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’بین الاقوامی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس نوعیت کی غفلت نے ٹیم کی تیاری اور انتظامی نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کردیے ہیں‘۔



