شاہد آفریدی کا لاپتہ کتا میکس مل گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا گزشتہ روز گم ہونے والا پالتو کتا مل گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان کا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا گزشتہ روز گم ہونے والا پالتو کتا مل گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان کا پالتو کتا گزشتہ روز اسلام آباد میں کھو گیا تھا، شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر جاری پیغام میں اپنے پالتو کتے کی گم شدگی کی اطلاع دی تھی۔ اب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے کتے کے واپسی کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا کتا مل گیا ہے اور بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے۔ سابق کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری پوسٹ کو سپورٹ کیا، اس شاندار کمیونٹی کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ Max is found and safe at home! ❤️ Thank you so much to everyone who liked, commented, and shared. We couldn't have done it without this incredible community! 🙏✨#MAX #CommunityPower #thankyou pic.twitter.com/sR47Ic8iPX— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 16, 2026



