آزادی کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گرلز کا ٹائٹل زلیخا نے جبکہ بوائز ڈبلز کا طاہر اور رضا نے جیت لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) آزادی کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گرلز کا ٹائٹل زلیخا نے جبکہ بوائز ڈبلز کا طاہر اور رضا نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ ک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) آزادی کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گرلز کا ٹائٹل زلیخا نے جبکہ بوائز ڈبلز کا طاہر اور رضا نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی، فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) فیضان احمد تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،شمس توحید عباسی اور راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض عماد مطاہر نے انجام دیئے۔ شہباز اسپورٹس کمپلیکس،راولپنڈی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے بیڈمنٹن مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں بوائز ڈبلز کے مقابلوں میں طاہر اور رضا نے کامیابی حاصل کی جبکہ قاسم اور احسان اللہ رنز اپ رہے۔ گرلز سنگلز کے مقابلوں میں زلیخا نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور ایمان رنراپ رہیں۔ ٹورنامنٹ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی اورڈسٹرکٹ راولپنڈی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔



