ض* ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے پاکستان کے 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان
۶لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔مستقل کپتان فاطمہ ثنا دو

۶لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔مستقل کپتان فاطمہ ثنا دونوں ایونٹس میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ وہ دی ہنڈریڈ میں مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھیں۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیں، ایمن فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نشرا سندھو، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ایشین گیمز کے اسکواڈ میں عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ، چین کے ساتھ شامل ہے۔ قومی ٹیم یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف میچ کھیلے گی۔



