اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) صوبائی اتھلیٹکس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں جن میں خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیف اسلام آفریدی، سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہر صمدانی، گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سکندر مرزا، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران خان اور سینئر صحافی رانا تنویر احمد نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر سے ان کے بھائی میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔