بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 22 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں خیبرپختو نخوا کی 32 ٹیموں سمیت ملک بھر سے 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظورہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دے دی ہے۔