پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے سکواڈز کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ،دونوں ٹیمیں 15،15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی،فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں پ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ،دونوں ٹیمیں 15،15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی،فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی،فاطمہ ثناء ، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، دونوں سکواڈز کا حصہ ہیں سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نًشرا سندھو اور مومنہ ریاست بھی دونوں ایونٹس کے سکواڈز میں شامل ہیں ایشیا کپ سکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں ،ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال سکواڈ میں شامل ہیں پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا ،ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا،ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے،گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ، چین شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں ،پاکستان ویمنز ایشیا کپ میں یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا ،پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی ،پاکستان ویمنز ٹیم 7 ستمبر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف میچ کھیلے گی،ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے،ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں ہو گا ،پاکستان ویمنز ٹیم 20ویں ایشین گیمز میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی،20ویں ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں ہوگا ،پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈڈ ہے ،پاکستان ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ،ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے تمام میچز ایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے ،پاکستان کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گا ،پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا،ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے کانسی اور طلائی تمغوں کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے ،پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے گولڈ میڈلز جیتے تھے



