ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) تبھار ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ نمل یونیورسٹی، ایچ نائن،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) تبھار ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ نمل یونیورسٹی، ایچ نائن، اسلام آباد میں شروع ہوگیا یے ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و سابق ڈائریکٹر جنرل نیب انجینئر مسعود عالم نے کیا اس موقع پر اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رفیق سرحدی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔



