ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 پوائنٹنس سے شکست دے دی ۔پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے شکست دے کے فائنل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان نے اگلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کو کپ ڈویژن کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ 2028 میں سنگاپور میں ہو گا۔ پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جیسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔