پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار تمغے اپنے نام کرلیے۔پرتگال کے شہر

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار تمغے اپنے نام کرلیے۔پرتگال کے شہر لزبن میں جاری چمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابیوں میں سب سے نمایاں اعزاز ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے حاصل کیا جو مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنے۔ اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد فائنل میں شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔یہ کامیابی تجربہ کار پاکستانی ٹینس کھلاڑی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے ۔پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز مینز 45پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے حاصل کیا جہاں دونوں نے سلور میڈل جیتا۔قومی ٹیم نے مینز 45پلس ورلڈ ٹیم چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔علاوہ ازیں عقیل خان نے 40پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔



