ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300وکٹیں مکمل کرلیں۔وہ یہ اعزاز حاصل

ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300وکٹیں مکمل کرلیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے نویں بولر بن گئے ہیں، ہیزل ووڈ نے میچ میں اپنے کیریئر کی 14ویں پانچ وکٹوں کی اننگز بھی مکمل کی۔ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ 300ٹیسٹ وکٹوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا واحد بولنگ اٹیک ہے جس کے چاروں ارکان 300سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔35سالہ ہیزل ووڈ نے انجری کے باعث آسٹریلیا کے آخری 14 ٹیسٹ میں سے صرف چھ میچز کھیلے تھے اور گزشتہ 12ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور تھے۔بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہیں اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دی گئی اور انہوں نے اعتماد کو درست ثابت کیا۔ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6وکٹیں حاصل کیں جن میں تنزید حسن، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، حسن محمود، تاج الاسلام، مہدی حسن میراز اور عبادت حسین کی وکٹ شامل تھی۔



