79واں جشن آزادی مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ (کل )منعقد ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) 79ویں جشن یوم آزادی کے سلسلے میں مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کل 16اگست بروز اتوار کے روز 3بجے پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ اولڈ کیمپس چوبرجی میں منعقد ہو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) 79ویں جشن یوم آزادی کے سلسلے میں مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کل 16اگست بروز اتوار کے روز 3بجے پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ اولڈ کیمپس چوبرجی میں منعقد ہو گا ۔پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان کے مطابق خواتین کے مقابلے 3بجے جبکہ مینز کے مقابلے شام 5بجے شروع ہوں گے ۔ تمام الحاق شدہ ڈویژنز،ایسوسی ایشننز، ہر کلب کے مرد اور خواتین دو دو کھلاڑی شرکت کریں گے ۔مقابلے کلین اینڈ جرک ایونٹ کے ہوں گے ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ جبکہ افیشلز میں میڈم نزہت جبیں،آیئنہ اکبر،نائلہ مقصود بٹ ،منیبہ امتیاز، حرا خان، عبد الستار راہی،محمد اسلام ناطق ،قیصر افتخار ، جاوید اختر،ادیب اکرم، راشد ندیم بٹ، شکیل میر،عاصم اکبر،سہیل خان،محمد منیب،کاشف علی،محمد ظہور،حافظ عمران جٹ،عبداللہ سہیل بٹ،عبد الغفار، ظہیر ، عثمان عقیل بٹ ودیگر شامل ہیں ۔



