لاہور ڈویژن سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باسکٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) لاہور ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں باسکٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں ریلوے کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) لاہور ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں باسکٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں ریلوے کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلوں کا مقصد آئندہ چند روز بعد منعقد ہونے والی انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری اور بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پریکٹس سیشنز اور تیاری کے مراحل مکمل کیے گئے، جبکہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا۔مقابلوں کے دوران شائقین اسپورٹس نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو داد دی۔ باسکٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ڈویژنل اسپورٹس آفیسر غلام مرتضی اور ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد زوہیب بھٹی نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر اسپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے اسپورٹس بورڈ اویس اکبر اور اسپورٹس انچارج ندیم اقبال بٹ بھی موجود تھے۔



