پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) پاکستان کے80 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کل16 اگست بروز اتوار پنجاب یونیورسٹی گرائو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) پاکستان کے80 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کل16 اگست بروز اتوار پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ اولڈ کیمپس چوبرجی میں منعقد ہوگا۔ پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان کے مطابق خواتین کے مقابلے سہ پہر 3 بجے جبکہ مردوں کے مقابلے شام 5 بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام ڈویژنز، ایسوسی ایشنز اور کلبز کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ہر کلب سے دو، دو کھلاڑیوں کو مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ مقابلے کلین اینڈ جرک ایونٹ میں کرائے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ ہوں گے جبکہ آفیشلز میں میڈم نزہت جبیں، آئینہ اکبر، نائلہ مقصود بٹ، منیبہ امتیاز، حرا خان، عبد الستار راہی، محمد اسلام ناطق، قیصر افتخار، جاوید اختر، ادیب اکرم، راشد ندیم بٹ، شکیل میر، عاصم اکبر، سہیل خان، محمد منیب، کاشف علی، محمد ظہور، حافظ عمران جٹ، عبداللہ سہیل بٹ، عبدالغفار، ظہیر اور عثمان عقیل بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔



