فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی سینئر وائٹ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست سےہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے ’’فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ‘‘ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے قومی سینئر وائٹ ہاکی ٹیم کے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے ’’فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ‘‘ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے قومی سینئر وائٹ ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز آج 15 اگست 2026 سے کردیا ہے۔ اس اہم کیمپ کی نگرانی اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اولمپین کامران اشرف اور اولمپین مدثر علی خان کو بطور کوچز مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے شہر کازان میں فور نیشن ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کی بہترین تیاری اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے اس کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



