لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر کر دیا گیا۔برطانوی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ سخت اور خشک رگبی گرائونڈز کو کھلاڑیوں کے لیے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے لہٰذا رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رگبی سیزن 5ستمبر کی بجائے اب 21ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ا س کے علاوہ برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کائونٹی لیگ کے 12ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر موخر کیے جا سکتے ہیں، آر ایف یو نے خشک سالی کی گائیڈ لائنز کے تحت فل کنٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹرائی اسکور کرتے وقت ڈائیو نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹریننگ سے قبل پچ کی حالت جانچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔