فخر زمان کی نیشنل چیمپئنز کپ میں شاندار کارکردگی، دو میچوں میں دو سنچریاں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) نیشنل چیمپئنز کپ میں فخر زمان کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہوں نے اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں دو سنچریاں اسکور کرکے اپنی عمدہ بیٹنگ کا بھرپور مظاہر

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) نیشنل چیمپئنز کپ میں فخر زمان کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہوں نے اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں دو سنچریاں اسکور کرکے اپنی عمدہ بیٹنگ کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ فخر زمان دونوں میچوں میں پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے ۔پی سی بی ڈیجیٹل کے پروگرام میں سلمان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں تین ماہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی اے میں ان کا بہت پروفیشنل طریقے سے خیال رکھا گیا اور فٹنس پر بھرپور محنت کی، جس کا فائدہ اب میدان میں بھی نظر آرہا ہے۔فخر زمان نے ملتان کے موسم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہر موسم میں کرکٹ کھیلی ہے اور اس وقت ملتان کے موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ پر جو بلے باز صبر اور تحمل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انہیں کامیابی مل رہی ہے۔نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں، جہاں ملک کے نمایاں کرکٹرز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔



