کرسٹیانو رونالڈو، جارجینا روڈریگز کی شادی، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو قریبی اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں نجی تقریب میں ہونے والی شادی کے بعد کچھ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ غیر ملکی م

لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو قریبی اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں نجی تقریب میں ہونے والی شادی کے بعد کچھ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرسٹیانو اور جارجینا کی شادی کی دستاویزات کے مطابق دونوں نے علیحدہ جائیداد کے نظام کے تحت شادی کی ہے جس کے تحت دونوں اپنی ذاتی دولت، آمدنی اور سرمایہ کاری کے الگ الگ مالک رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق پرتگالی قانون کے تحت اس معاہدے کا مطلب ہے کہ شادی سے پہلے یا شادی کے دوران حاصل کیے گئے اثاثے خود بخود مشترکہ ملکیت نہیں بنیں گے، طلاق کی صورت میں بھی جائیداد کی خودکار تقسیم نہیں ہوگی۔



