باکسنگ رنگ میں لگی دماغی چوٹ 11 سال بعد جان لیوا ثابت ہوگئی، سابق باکسرانتقال کر گئے
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) سابق پورٹو ریکن باکسر پریچارڈ کولون 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 2015ء میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ پر شدید چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر سرجری سے

میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) سابق پورٹو ریکن باکسر پریچارڈ کولون 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 2015ء میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ پر شدید چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر سرجری سے گزرنا پڑا اور وہ طویل عرصے تک کوما میں رہے۔ ان کی وفات نے باکسنگ کی دنیا میں ایک بار پھر کھیل کے دوران سر پر لگنے والی شدید چوٹوں کے خطرات کو اجاگر کردیا ہے۔ پریچارڈ کولون اکتوبر 2015ء تک باکسنگ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتے تھے اور اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے شائقین کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔ امریکی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلہ ان کے کیریئر کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ مقابلے کے دوران انہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔



