بابر اعظم کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں، پی سی بی ذرائع کی مداحوں کو تسلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) پاکستان اور پی سی سی سیلیکٹ الیون کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی، جس کے بعد وہ طبی امداد کیلئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) پاکستان اور پی سی سی سیلیکٹ الیون کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی، جس کے بعد وہ طبی امداد کیلئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ سما ٹی وی کے مطابق ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ڈاکٹرز نے بابر اعظم کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا۔بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پرطبی امداد حاصل کی۔ ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے معائنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بابر اعظم کو مزید آرام دیا جائے تاکہ معمولی نوعیت کی چوٹ شدت اختیار نہ کرے۔



