Sports
آل کراچی شہدائے پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آزاد شاہین کلب اور کراچی جیم خانہ کی ٹیموں کے درمیان (کل )کھیلا جائے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آل کراچی شہدائے پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آزاد شاہین کلب اور کراچی جیم خانہ کی ٹیموں کے درمیان (کل) اتوار کو سہ پہر تین بجے چنیسر بلو فٹ بال گرانڈ
مصنف UrduPoint120K بار پڑھا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آل کراچی شہدائے پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آزاد شاہین کلب اور کراچی جیم خانہ کی ٹیموں کے درمیان (کل) اتوار کو سہ پہر تین بجے چنیسر بلو فٹ بال گرانڈ، چنیسر گوٹھ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ آزاد شاہین کلب کے سربراہ اسلام الدین نے کہا کہ آزاد شاہین کلب کے کھلاڑی فائنل میچ میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔



