کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2026ء ) سری لنکا میں 62 سالہ کرکٹ کوچ اسمتھ فرنینڈو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد انتقال کر گئے۔ فرنینڈو نے اسکول کرکٹ کے دور میں سری لنکا کے موجودہ ون ڈے کپتان کوسل مینڈس سمیت کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک 17 سالہ اسکول کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جسے عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 8 اگست کو کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا۔