آزاد شاہین کلب نے آل کراچی خان زیب شہید فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آزاد شاہین کلب نے آل کراچی خان زیب شہید فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں ایک سخت مقابلے کے بعد ینگ انصاری کلب کو 0-1 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آزاد شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آزاد شاہین کلب نے آل کراچی خان زیب شہید فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں ایک سخت مقابلے کے بعد ینگ انصاری کلب کو 0-1 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آزاد شاہین کی جیت میں نور نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیماڑی کراچی کے جنرل سیکرٹری اسلام الدین کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز مجاہد گرانڈ مومین آباد کراچی میں ٹورنامنٹ کا ایک اہم فائنل میچ آزاد شاہین کلب اور ینگ انصاری کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آزاد شاہین کلب نے ینگ انصاری کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں آزاد شاہین کلب کی جانب سے نور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ ینگ انصاری کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 64 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔



