اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔ گزشتہ روز ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائیگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ نمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کروائے جائیں گے۔مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔