چیچہ وطنی، جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر نیشنل لیول اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 کا انعقاد
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر نیشنل لیول اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے 69 سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا آغاز نیشنل سٹیڈیم لاہو

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2026ء) جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر نیشنل لیول اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے 69 سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا آغاز نیشنل سٹیڈیم لاہور سے ہوا اور سائیکلسٹس نے لاہور سے ساہیوال تک کا سفر 4 گھنٹے 44 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا ۔ساہیوال پہنچنے پر سائیکلسٹس اور ریس آفیشلز کا کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق، ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عثمان، محمد ارشد ملک، نوید اسلم خان لودھی اور فرزانہ عباس، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، جنرل سیکرٹری پنجاب سائیکلسٹ فیڈریشن وقار علی، ضلعی افسران اور شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ ریس میں علی الیاس نے پہلی، منصور احمد نے دوسری جبکہ محمد معظم جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی پوزیشن پر ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن پر 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر قومی سطح پرکھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے ریس میں حصہ لینے والے تمام سائیکلسٹس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی و سرپرستی ضروری ہے۔ریس کے شرکا ءاور آفیشلز نے شاندار استقبال اور بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن سمیع اللہ فاروق اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نیشنل لیول اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 نے ساہیوال میں جشنِ آزادی کی تقریبات کو مزید جوش و خروش بخشا اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کا مثبت پیغام دیا۔\378



