Sports
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہوگئے، میچ سے آؤٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔
مصنف fahad132K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، ٹیم آفیشلز کے مطابق بابراعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر بقیہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔
کپتان بابراعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔



