معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر میں بائولرز اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز لیژر سٹی بائولنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں مینز سنگلز کے مقابلے شروع ہوگئے ، مقابلوں کے پہلے روز بارہ کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ ان کھلاڑیوں میں ذیشان، فہیم، احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، دانیال شاہ، ہارون، طیب، دانیال اعجاز، ایان، علی نعمان، معیز اور جنید شامل ہیں۔ مینز سنگلز کا فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



