جشن آزادی سی ایم پنجاب سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس (آج )ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی سی ایم پنجاب سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس آج 14اگست بروز جمعہ کو ہوگی، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی سی ایم پنجاب سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس آج 14اگست بروز جمعہ کو ہوگی، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر جشن آزادی سی ایم پنجاب میگا سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ، وائس چئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گیں۔ سی ایم پنجاب میگا سائیکلنگ ریس کا آغاز 14 اگست بروز جمعہ صبح 6 بجے پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سے ہوگا،سی ایم پنجاب میگا سائیکلنگ ریس لاہور سے ساہیوال تک منعقد کی جائے گی، جس میں صوبہ بھر سے سینکڑوں سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔



