پاکستان کے نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق نے ریڈ بال کرکٹ میں فارم کی واپسی کا کریڈٹ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ کو دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو نے مجھے یہاں پہنچانے میں بڑی مدد کی جہاں میں آج موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 4 مختلف وینیوز پر سیمنگ اور اسپن کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا، گرم موسم میں ٹیم کے لیے دباؤ میں کھیلتے ہوئے اہم رنز بنائے، میں نے اپنی ٹیم کی  گریڈ ون کرکٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔