Sports
عاقب جاوید کی صاحبزادی رشتۂ ازدواج میں منسلک
سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
مصنف Wajiha Naz52K بار پڑھا

سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
عاقب جاوید کی اہلیہ معروف شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
فرزانہ عاقب کی پوسٹ کے مطابق عقبہ کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی، انہوں نے دونوں خاندانوں اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ دولہا نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔



