لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب نئی زندگی کے سفر پر روانہ ہوگئی ہیں۔ عقبہ عاقب کی شادی برطانیہ میں ایک غیر ملکی نوجوان سے ہوئی، جس کی تصاویر ان کی والدہ، معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔ فرزانہ عاقب کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں عقبہ عاقب سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے رسمی سوٹ زیب تن کر رکھا ہے۔ تصاویر میں دونوں کے بازوؤں پر بنے ٹیٹو بھی نمایاں ہیں، جو ان کی شخصیت کے منفرد انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔ فرزانہ عاقب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی۔